Site icon روزنامہ کشمیر لنک

’عمران خان نے پاکستان کو جدید معیشت سے لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا‘

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو جدید معیشت میں بدل رہے تھے لیکن عمران خان نے ملک کو لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا دنیا جس پاکستان کو ایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی موجودہ حکومت میں اسے لنگر خانہ معیشت بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ساری زندگی چندہ جمع کرنے والے کا ملکی ترقی سے متعلق کیا وژن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر کوئی بلک رہا ہے، آٹا 70 روپےکلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپےکلو ہو گئی، ٹماٹر 200 روپےکلو تک جا چکا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کا حال بھی برا ہے، لوگوں کے کارخانے بند ہو رہے ہیں، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ 6 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں، ٹریکٹر اور دیگر صنعتوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔

Exit mobile version