Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لیگی رہنما کو بازار میں آٹا نہ ملا، خالی ہاتھ گھر لوٹ آئیں

مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری آٹا لینے مارکیٹ پہنچ گئیں لیکن انھیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔عظمیٰ بخاری آٹے کا تھیلا لینے کے لیے لاہور کی مقامی مارکیٹ میں گئیں اور دکاندار سے آٹا دینے کے لیے کہا تو جواب ملا کہ حکومت کی طرف سے آٹا نہیں مل رہا۔دکاندار نے مسلم لیگ ن کی رہنما کو بتایا کہ ڈی سی کے نمائندے لکھ کر لے جاتے ہیں کہ یہاں آٹا نہیں پہنچا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کہتے ہیں آٹا بھرا پڑا ہے اور میں جھوٹ بولتی ہوں لیکن مارکیٹ میں بہت سی دکانوں پر گئی ہوں کہیں آٹا نظر نہیں آیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے مارکیٹ میں آٹا نہ ملنے کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل عظمیٰ بخاری نے ایک ٹی وی شو کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ میں کہیں بھی آٹا نہیں مل رہا، جس پر اگلے ہی روز پنجاب کے وزیر خوراک نے آٹے کا پورا ٹرک عظمیٰ بخاری کے گھر پہنچا دیا تھا۔

Exit mobile version