Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مختلف شہروں میں بارش، برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، 2 افراد جاں بحق

لاہور / اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع، رابطہ سڑکیں بند، چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی جب کہ لیسکو کے 39 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ، پنجاب میں سرد ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ، آزاد کشمیر میں بھی بادل برس پڑے ، وادی گریس ، ملکہ کوہسار مری بھی برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔گلیات میں منگل کو مزید ایک فٹ برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مین مری نتھیا گلی روڈ اور لنک روڈ بھی بند ہوگئے ، مری ایکسپریس وے پر بھی برف باری سے مرکزی شاہراہ نے سفید چادر اوڑھ لی ، موٹر وے پولیس نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹا کر شاہراہ کو سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے یقینی بنایا ۔ وادی شونٹھر ، وادی جاگراں اور وادی لیپہ میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

Exit mobile version