اسلام آباد: حکومت کی جانب سے نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے تحت اپریل سے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لئے تمام نجی بینکس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔عثمان ڈارنے اس متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسلامی بینکنگ کے تحت قرض کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، گورنراسٹیٹ بینک اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، پہلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کوقرض کی تقسیم شروع کردی گئی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں نوجوان اسلامی بینکنگ کے تحت قرض حاصل کرسکیں گے۔