مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے لاوے پورہ شالہ ٹینگ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا محاصرہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دریں اثنا ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے بوگام میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔