Site icon روزنامہ کشمیر لنک

’وزیراعظم نے آئی جی کی تبدیلی کی یقین دہانی کرائی، پھر بھی معاملہ رکا ہوا ہے‘

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے آئی جی کو تبدیل کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی لیکن افسوس ہے پھر بھی معاملہ رکا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ رورل ہیلتھ سینٹر میں بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر 2020 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، وزیراعلیٰ نے انسداد پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کو تحائف بھی دیے جب کہ اس موقع پر ایک بچی کی ناک پر بڑا دانا دیکھ کر مراد علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو اس کے علاج کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سال 2017 میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا لیکن سال 2019 میں سندھ میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے اور بلدیہ سے گزشتہ سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 7 روزکی مہم میں 23 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے اور 17 فروری سے 67 لاکھ مزید بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری گورنر سندھ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، آئی جی کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد میرا فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنےکی یقین دہانی کرائی، آئی جی کے لیے پہلے 3 بعد میں مزید 2 نام دیے لیکن افسوس ہے پھر بھی معاملہ رکا ہوا ہے۔

Exit mobile version