Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کیماڑی میں گیس اخراج سے ہلاکتیں 5 ہو گئیں

کراچی:کیماڑی میں گیس کے اخراج سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔گزشتہ روز کیماڑی میں پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج سے 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد کی حالت غیر ہو گئی تھی، تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اب کیماڑی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں گیس اخراج کے باعث 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دفعہ 174 کی کارروائی کے دوران ایک خاتون کی لاش کو 2 اسپتالوں میں لے جایا گیا۔جیکسن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کا کیماڑی کے اسپتال میں نام یاسمین لکھوایا گیا، خاتون کی لاش کھارادر کے اسپتال میں مسرت یاسمین کے نام سے رجسٹر کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی دونوں مقامات کی رجسٹریشن میں زوجیت ذیشان لکھوائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس اخراج واقعے میں 132 افراد متاثر ہوئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے اگر کسی جہاز سے زہریلی گیس خارج ہوتی تو ڈاکس پر یا عملہ بھی متاثر ہوتا، اس لیے کسی قسم کی قیاس آرائیوں پر یقین نہ کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گیس اخراج سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔

Exit mobile version