چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کےمطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبئی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبئی سے ہے۔ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ہوبئی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔