کراچی: اسٹریٹ کرائم کے خوف کی وجہ سے پیسے نکالنے کے لیے آٹو میٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) آنے والے شہری ایک دوسرے کو ڈاکو سمجھ کر غلط فہمی کا شکار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کےعلاقے گلبرگ میں مددگار ون فائیو کو نجی بینک کی اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو بینک کے قریب ہجوم تھا۔پولیس کا بتانا تھا کہ اے ٹی ایم میں موجود افراد کو باہر کھڑے افراد نے ڈاکو سمجھا جب کہ اے ٹی ایم میں موجود افراد باہر کھڑے افراد کو ڈاکو سمجھ کر خوفزدہ ہوگئے، ڈاکو کے ڈر سے اے ٹی ایم میں موجود افراد نے خود کو لاک کرلیا تھا۔بعدازاں پولیس نے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا دونوں افراد اپنی تنخواہ نکالنے اے ٹی ایم گئے تھے جن میں سے کوئی بھی ڈاکو نہیں بلکہ انہیں غلط فہمی ہوئی۔