جمعرات کے دن امولیا لیونا نورونہ نامی ایک نوجوان خاتون نے بنگلور وکے فریڈم پارک میں ایک احتجاجی ریلی میں مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے اسی دن ، ایک اور خاتون ، جو امولیہ کی فیس بک فرینڈ ہے ، نے شہر کے ٹاون ہال میں بھی ایسا ہی کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اردرانامی خاتون کچھ پمفلٹ بھی پھینکے اور جلسے میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ جس کے فوراًبعد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس پر بھی ملک کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا گیاہے۔
اس پورے معاملے میں امولیا لیونا کے والد نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے اینٹی CAA ریلی میں جو کچھ بھی کیا وہ بالکل غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی یہ حرکت برداشت کرنے کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کئی مرتبہ بیٹی کو اس تحریک سے دور رہنے کی صلاح دی تھی لیکن اس نے ان کی بات نہیں مانی۔
امولیا لیونا کے والد نے کہاکہ میں دل کا مریض ہوں۔ اس نے مجھ سے کل بات کی تھی اور میری طبیعت کے بارے میں پوچھا تھا۔ اس کے بعد سے میری اس سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
امولیا کے گھرپرمشتعل لوگوں نے پتھراوکیااورکھڑکیاں توڑ دی گئیں۔ جمعے کی صبح ان کے آبائی شہر چیکماگالور کے کوپپا میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مقامی وکلا نے اس موقع پر ان کی نمائندگی نہ کرنے کا اعلان کیا۔
امولیا لیونا اپنے فیس بک پروفائل کے مطابق ایک عام آئیڈیلسٹ ہے جو کہتی ہے کہ وہ دوسرے ممالک کا اتنا ہی احترام کرتی ہے جتنا وہ اپنے ملک کا احترام کرتی ہے۔