Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ترکی کی معروف مصنفہ ملالہ یوسفزئی سے انتہائی متاثر

ترکی کی مقبول ترین مصنفہ ایلف شفق نے پاکستان کی کم عمر ترین نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی لڑکیوں کی تعلیم سے گہری وابستگی اور ہمت کی تعریف کی ہے۔معروف ناول ’عشق کے چالیس اصول‘ کی مصنفہ ایلف شفق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملالہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ملالہ کی تعریف کی۔ایلف شفق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ روز میری آکسفورڈ یونیورسٹی کے مارگریٹ حال میں گفتگو ہوئی جہاں حیرت انگیز طور پر نوجوان سامعین کے ساتھ ساتھ ملالہ سے مل کر بے حد اچھا لگا‘۔انہوں نے ملالہ یوسف زئی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملالہ کی ہمت اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی گہری وابستگی کی میں دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتی ہوں اور انہیں سلام پیش کرتی ہوں‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے مارگریٹ حال میں ہی ملاقات کی تھی۔

Exit mobile version