Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان میں کورونا کا پانچواں کیس، گلگت کی خاتون میں وائرس کی تصدیق

کراچی اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان سے بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔اس سے قبل ملک میں کراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2،2 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔تاہم اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت سے پانچویں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جو چند روز پہلے ایران سےآئی تھیں، خاتون کےاہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ کیسز کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

Exit mobile version