بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقبول ترین انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب منسوخ کردی گئی۔آئیفا کو بالی وڈ انڈسٹری کا آسکر بھی کہا جاتا ہے جو پوری دنیا کے بالی وڈ شائقین کی توجہ سمیٹتا ہے لیکن اس بار بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایوارڈز کو منسوخ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب رواں ماہ کے اختتام پر مدھیہ پردیش میں ہونا تھی جسے منسوخ کردیا گیا۔آئیفا ایوراڈز کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مدھیہ پردیش میں اس ایونٹ کی نئی تاریخ اور میزبانی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔