Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا وائرس ایک عالم گیر وباء بننے کے قریب ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے چین سے متعدد ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ ایک عالم گیر وباء بننے کے قریب ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے جب کہ اس سے قبل یہ سمجھا جا رہا تھا کہ فلو میں ہلاکتوں کی شرح کورونا وائرس سے زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی کورونا وائرس سے بچنے کے قابل نہیں ہے، اس کی وجہ سے ہونے والی سنگین بیماریاں بھی موسمی فلو سے زیادہ ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3.4 فیصد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ فلو کے متاثرین میں ہلاکتوں کی شرح محض ایک فیصد ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کے مطابق وائرس دنیا کے اتنے ممالک تک پہنچ چکا ہے کہ اس کے عالم گیر وباء بننے کے خطرات بالکل حقیقی ہیں تاہم یہ پہلی عالمی وباء ہے جسے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے باعث ہمارے اندازے سے بھی زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں اور کچھ کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

Exit mobile version