Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا کے تمام مریضوں کا تعلق صرف کراچی یا سندھ ہونے کا تاثر غلط ہے: سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان نے صرف کراچی یا سندھ سے کورونا کے مریض سامنے آنے کا تاثر مسترد کردیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا کے تمام مریض صرف کراچی یا سندھ میں ہی ہیں بلکہ یہ اس لیے سامنے آرہے ہیں کہ سندھ حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتان سرحد سے 8 ہزار کے قریب لوگ پاکستان آئے ہیں، ان میں سے 1500 سندھ میں اور باقی دیگر صوبوں میں گئے ہیں۔ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام 1500 افراد سے رابطہ کرکے ان کا ڈیٹا لیا اور چیکنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں امتحانات وقت پر ہوں گے، اسکول بند کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

Exit mobile version