اسلام آباد: وزیراعظم نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
20ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے وسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کے لیے منصوبے لا رہے ہیں،2020میں لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی، لوگوں کوسڑکوں پرسوتے دیکھ کربہت افسوس ہوتاتھا،اسمبلی میں باتیں سنی کہاں ہے نیا پاکستان ،کہاں ہیں 50 لاکھ گھر،ہاؤسنگ کے شعبے سے وابستہ 40صنعتوں کو فروغ ملے گا،تنخواہ دار طبقے کے پاس گھر بنانے کے پیسے نہیں ہیں،قانون منظور ہونے کے بعد فنانسنگ دستیاب ہو جائے گی، ہر جگہ تنقید ہوتی ہے کہ کدھر ہیں گھر کہاں ہیں ہاؤسنگ اسکیم،یہاں تک پہنچنے میں ہمیں ڈیڑھ سال لگا،ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اتھارٹی بنانا پڑی،اسٹرکچر بنانا پڑا،برطانیہ میں 70 اور ملائیشیا میں 30فیصد گھر بینک فنانسنگ سے بنتے ہیں،گھروں کی تعمیر سے بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے،یہ 20ہزار آغاز ہے 5سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے چھوٹے طبقے کو فائدہ ہو گا، حکومت کے پاس تو پیسہ نہیں تھا نجی شعبے نے یہ گھر بنانے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان سمجھتا ہے اسے کبھی اس دنیا سے جانا ہی نہیں،پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے،شوکت خانم اسپتال بنانے کا کام مشکل تھا لیکن میں نے ارادہ کیا،شوکت خانم اسپتال شروع کرتے وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہو گا،انٹرسٹ ریٹ کم ہوگا لوگ آسانی سے قرض حاصل کر سکیں گے،کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،شعبہ تعمیرات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ شہر پھیلتے جا رہے ہیں گرین ایریا ختم ہو رہے ہیں،بغیر پلاننگ شہروں کے پھیلاؤ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، شہروں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں، شہروں کےساتھ دیہات بھی پھیلتےجارہےہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج کابراحال ہے،شہروں کےاردگردگرین ایریازبنائےجائیں گے۔