اسلام آباد: (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر ایک پٹیشن تیار کررہے ہیں، یہ پٹیشن پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دیگر جماعتیں بھی اس پٹیشن کا حصہ ہیں، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، انصاف کے نظام کی نفی ہے اور میڈیا کو دبانے کی کوشش ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو سب سے پہلے (ن) لیگ کے پاس آئی تھی مگر ہم نے کہا تھا کہ اسے استعمال نہیں کریں گے، کسی اور شخص کی ویڈیو اگر سامنے آئی ہوتی تو اسے معاف نہ کیا جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب اگر خود استعفیٰ دے دیتے تو بہتر ہوتا، اب وہ جو فیصلے کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments