Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا وائرس: پنجاب بھر میں مزارات بند

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد حفاظتی انتظامات کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جہاں 4 روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور نجی لیبارٹری نے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔پنجاب کی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں مزارات کو بند کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدات دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مزارات اگلے 3 ہفتے تک بند رہیں گے اور انہیں بندکرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Exit mobile version