وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ گرفتاری اس وقت ہوتی ہے جب کسی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہوں۔علی زیدی نے کہا کہ میرے خیال میں میر شکیل الرحمان کی گرفتاری شکایت کی تصدیق کے مرحلے پر نہیں کی جانی چاہیے تھی، اگر میر شکیل الرحمان کے بیرون ملک جانے کا خدشہ تھا تو ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیتے۔