اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بینچ نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔سماعت کے دوران خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کےعرصے میں نیب کے پاس بےضابطگی کے بجائے ایک وعدہ معاف گواہ کا بیان ہے۔امجد پرویز نے کہا کہ چیئرمین نیب نے قیصر امین بٹ کو 2 مرتبہ معافی دی ہے، کسی بھی جگہ قیصر امین بٹ کاریمانڈنہیں لیاگیا، ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں مقدمہ غیر قانونی اختیارات کا ہے، لوکل گورنمنٹ نے 2013 میں ایل ڈی کو اختیارات میں توسیع دینا تھی ۔وکیل خواجہ برادران نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے انکوائری کے دوران تین خطوط سامنے لائے گئے جو پیراگون سوسائٹی کی حد تک جھوٹے ہیں۔