Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مظفرآباد میں داخل ہونے والے انٹری پوائنٹس پر شدید لاک ڈائون لوکل گاڑیوں کو روک دیا گیا

مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کے دبنگ احکامات، کرونا وائرس کے خلاف قوم کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ، دارالحکومت مظفرآباد میں داخل ہونے والے انٹری پوائنٹس پر شدید لاک ڈائون، کوہالہ ، برار کوٹ و دیگر انٹری پوائنٹس پر پولیس و انتظامیہ سمیت ڈاکٹرز کی ٹیمیں تعینات ، سکرینگ کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ بینک سکوائر، گڑھی پن چوک ، گیلانی چوک، سی ایم چوک، لاری اڈے ودیگر شاہرات پر بھی چلنے والی لوکل گاڑیوں جن میں سوزوکی ، ہائی ایس ، کوسٹرز ، جیپ ، رکشہ جات کو بھی روک دیا گیا اور انھیں گھروں تک رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں ، دوسری جانب عوام الناس میں کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ اور ضلعی انتظامیہ نے بھی مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ و دیگر افیسران نے گھر گھر لوگوں کو آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، عوام نے بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات و انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم کے بعد گھروں میں مقید رہنے اور تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لئے بھرپور تعاون شروع کر دیا ہے لیکن دیہاڑی دار مزدور طبقہ سمیت سفید پوش افراد جن میں ورکنگ جرنلسٹس ، مختلف تجارتی مراکز میں قائم دکانوں پر سیلز مین ، ریڑی بان ، اخبار فروش ودیگر ایسے لوگ جو صبح گھر سے اللہ کا نام لے کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کی غرض سے نکلتے ہیں ان کے لئے دوہرا عذاب شروع ہو چکا ہے ایک طرف کرونا وائرس کا خطرہ تو دوسری جانب احتیاطی تدابیر ، کیا کریں کیا نہ کریں ، کدھر جائیں ، رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی شروع ہو چکا ہے جس کے لئے درسی کتب و سٹیشنری کی خرید سمیت نئے یونیفارم اور سکولز کی فیس ادائیگی بھی لازم ہو چکی ہے تو ایسی صورتحال میں یہ وہ طبقہ ہے جو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکا ہے عوام الناس کا موقف ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اس طبقے کے لئے بھی خصوصی مردم شماری کا بندوبست کرتے ہوئے ان کے لئے کھانے پینے ودیگر ضروریات زندگی میسر کرنے کیلئے اقدامات اٹھاے جائیں تاکہ معاشرے میں افراء تفری کے بجائے سکون کا ماحول قائم ہو سکے اور قوم پوری دل جمعی کے ساتھ کرونا وائرس جیسی مہلک و خطرناک بیماری کا مقابلہ کر سکے ۔

Exit mobile version