ڈرگ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن اوررحمہ ہسپتال بروٹھ نے سامان تقسیم کیا
احتیاطی تدابیراختیارکرکے کوروناوائرس سے بچاجاسکتاہے،مدثرفاروق
کھوئی رٹہ (تحصیل رپورٹر) کرونا وائرس سے بچائو مہم اور احتیاطی تدابیر کے لیے ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن تحصیل کھوئی رٹہ اور رحمہ ہسپتال بروٹھ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام کھوئی رٹہ پریس کلب کے باہر فیس ماسک اور اینٹی سپٹک صابن تقسیم کیا اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ مدثر فاروق نے فیس ماسک اور صابن عوام الناس میں تقسیم کیے صدر پریس کلب اظہر ملک اور ممبران پریس کلب بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن اور رحمہ ہسپتال بروٹھ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام کھوئی رٹہ پریس کلب کے باہر فیس ماسک تقسیم کیا گیا عوام الناس کی آگاہی مہم کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے مفت صابن تقسیم کیا گیا عوام الناس کی آگاہی مہم کے لیے احسن اقدامات پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر فاروق نے کرونا وائرس سے بچائو مہم اور احتیاطی تدابیر کے لیے ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن تحصیل کھوئی رٹہ اور رحمہ ہسپتال بروٹھ کھوئی رٹہ تعریف کی اور کہا کہ عوام الناس کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے ہی بچ سکتے ہیں گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ اور اپنی فیملی کو بچائیں اس موقع پر صدر کھوئی رٹہ پریس کلب اظہر ملک ،ڈاکٹر انیس قریشی ، ڈاکٹر رشید ،نثار مغل جبکہ رحمہ ہسپتال کی طرف سے عبدالمجید اور محمد امجد بھی شریک ہوئے عوام الناس میں آگاہی مہم کو لوگوں نے سراہا اور بچائو کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعادہ کیا ۔