Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سدھنوتی،لاک ڈائون کی نگرانی کیلئے مختلف مقامات پر13مجسٹریٹ تعینات

پلندری/تراڑکھل/بلوچ/منگ(نمائندگان کشمیرلنک) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ سدھنوتی نے ضلع بھر میں 13مختلف مجسٹریٹ کواندرون شہر،داخلی خارجی راستو ں پر نگرانی کیلئے ما مو ر کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامت کے بعد 3ہفتے کے لئے آ زادکشمیر میں لاک ڈاؤن ہے جس میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت،شادی ہا لز، تعلیمی ادارے،سکولز،کالجز،عام تجارتی مراکز بندہیں،اس تمام تر لاک ڈوان کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی ندیم احمد جنجوعہ نے 13مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگادی ہے جس میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ پلندری سید ممتاز کاظمی آزاد پتن پل، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر عبدالحلیم خان پلندری کوٹلی روڈ، تحصیلدار پلندری آفتاب احمد پلندری شہر، نائب تحصیلدار پلندری سید علمدار اسلام پورہ بازار و گردونواح، سب ڈویژنل مجسٹریٹ تراڑکھل عثمان صارم تراڑ کھل شہر، تحصیلدار تراڑکھل محمد ظہیر خان تراڑکھل پلندری روڈ و گردونواح، محمد مشتاق نائب تحصیلدار ٹنگی گلہ روڈ، ولید انور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بلوچ سب ڈویژن بلوچ، محمد ایاز خان تحصیلدار بیٹھک اعوام آباد ، خالد محمود نائب تحصیلدار بلوچ تا سرساوہ، اذکار حسین سب ڈویژنل مجسٹریٹ گوئیں نالہ منگ روڈ، محمد بشارت تحصیلدار منگ شہر و گردونواح اور محمد فیض نائب تحصیلدار کو معاون ڈیوٹی مجسٹریٹ منگ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل,توانیاں بروئے کار لائیں،شہریوں کو ہرصورت اس وائر س سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں شہری تعاون کریں،اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس وائرس سے بچاجاسکے.ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم نامہ کے مطابق ضلع بھر میں عملدرآمد جاری ہے۔ منگ ، تراڑکھل ، بلوچ اور پلندری شہر میں ہر طرح سے لوگوں کی آمدورفت کو کنٹررول کیا جارہا۔بلا ضرورت کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ اشیاء خوردونوش ، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز، بنک استعمال کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے اجازت لے کر جایا جا سکتاہے اُس میں بھی لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے اور اپنی ضرورت پوری ہوتے ہی واپس اپنے گھر جانے کی ہدایات ہیں۔
مجسٹریٹ

Exit mobile version