Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بچی سے زیادتی کے ملزم کوسزادی جائے،ظفراقبال

غریبوں کی عزتوں سے کھلواڑکرنے والوں کوکھلانہیں چھوڑاجاسکتا،بیان
کھوئی رٹہ(تحصیل رپورٹر)صدر کوآرڈنیشن کونسل برائے این جی او ز ظفر اقبال غازی نے کہا کہ سملارکے مقام پر معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ایسے درندوں کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا جو غریب لوگوں کی عزتوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر کوآرڈنیشن کونسل برائے این جی او ز ظفر اقبال غازی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ملزم کو سپوٹ کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ہم سب بہن ، بیٹیو ں والے ہیں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو بچانے کی کوشش کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ایسے درندے کو ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے جس کو دیکھ کر آئندہ ایسا کرنے کی کوئی جرت نہ کرے ہمارے معاشرے میں ایسے انسان نما درندوں کی کوئی ضرورت نہیں ہمیں اپنے معاشرے کو ایسے لوگوں سے پاک کرنا ہو گا اس وقت پوری دنیا پر کرونا کی شکل میں اللہ کا عذاب نازل ہو چکا ہے مشکل کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کے حضور معافی اور توبہ کرنے کے بجائے ہمارے مسلمان ایسے گھٹیا کام کر رہے ہیں انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر ، ایس پی کوٹلی ، ایس ایچ او کھوئی رٹہ سے بھرپور مطالبہ کیا کہ سملار کے مقام پر معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے ۔

Exit mobile version