Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوروناوائرس سے بچائوکیلئے شہری گھروں میں رہیں،مجسٹریٹ بھمبر

بھمبر(بیورورپورٹ)آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے بعد ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ بھمبر نے ضلع بھر میں 11مختلف مجسٹریٹ کواندرون شہر،داخلی خارجی رستو ں پر نگرانی کیلئے ما مو ر کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات کے بعد 3ہفتے کے لئے آ زادکشمیر میں لاک ڈاؤن ہے جس میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت،شادی ہا لز، تعلیمی ادارے،سکولز،کالجز،عام تجارتی مراکز بندہیں،اس تمام تر لاک ڈوان کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر سردار خالد محمود خان نے 11 مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگادی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر سردار فیصل مغل سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر،بھمبر شہر / عمومی نگرانی،محمد قدیر مغل ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر بھمبر،باب کشمیر پل تا کڈھالہ پل،چوہدری رب نوازتحصیلدار بھمبر،سریالہ تا ڈھیر ی وٹاں چوکی،محمد عابد نائب تحصیلدار کلری،حدود علی بیگ تھانہ،حافظ محمد علی سب ڈویژنل مجسٹریٹ سماہنی،چوکی بازار تا جنڈالہ بازار،کلیم عباس شاہ تحصیلدار سماہنی شہر،محمد اعظم نائب تحصیلدار سماہنی،بنڈالہ موڑ تا جنڈی چونترہ،چوہدری الطاف حسین نائب تحصیلدار پونا،حدود نیابت پونا،راجہ زاہد حسین سب ڈویژنل مجسٹریٹ برنالہ،برنالہ شہر / عمومی نگرانی،راجہ محمد ناصر اورنگزیب تحصیلدار برنالہ،کوٹ جمیل بازار تا افتخار آباد،محمد عارف نائب تحصیلدار برنالہ،کلیاں بنی تا کڈھالہ کی ڈیوٹی سرانجام دینے ہدایت کی ہے،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل,توانیاں بروئے کار لائیں،شہریوں کو ہرصورت اس وائر س سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں شہری تعاون کریں،اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس وائرس سے بچاجاسکے.
مجسٹریٹ بھمبر

Exit mobile version