Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکمران مساجدبندنہ کریں کارکردگی بہتربنائیں،علامہ مجاہد

حکومت کورونا مسئلے کے پائیدار حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے،بیان
لا ہور( نمائندہ کشمیرلنک) سنی تحریک پنجا ب کے صدرمذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ حکمران مسجدیں بند کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،ملک میں موم بتی جلاتی لبرل و سیکولر این جی اوز کسی بھی مشکل وقت میں یکسر غائب کیوں ہو جاتی ہیں،جب بھی قوم پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو میدان میں صرف دینی جماعتوں کے کارکن نظر آتے ہیں ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت پاکستان کوکورونا مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قومی سلامتی کا ایشو ہے، جس کو کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کیاجاسکتا اور اگر حکمرانوں کی جانب سے اس حوالے سے کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ عام حالات میں انسانی حقوق کی علمبردار بننے والی اور نام نہاد ٹھیکیدار یہ این جی اوز کبھی بھی مشکل وقت میں عوام کا ساتھ نہیں دیتی ۔جب بھی انسانیت کسی مشکل میں گرفتار ہو، لوگوں کو جان کے لالے پڑے ہوں یا بیماری آفت کی وجہ سے سے لوگوں کا جینا محال ہو تب یہ این جی اوز منظر سے یکسر غائب کیوں ہو جاتی ہیں؟۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی مو جودہ صور تحال میں جواین جی او میدان میں نہیں آ رہی ان سب پر پا بندی لگائی جائے۔

Exit mobile version