Site icon روزنامہ کشمیر لنک

باغ، نماز جنازہ کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوکوپیشگی اطلاع دیناہوگی

باغ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلانیہ کے مطابق گزشتہ رات 12بجے سے 21دنوں کے لیے اندرون و بیرون ضلع لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ نماز جنازہ تدوفین اور اس سے متعلق دیگر ایونٹ صرف فیملی کی حد تک محدود ہوں گے اور ایسے اجتماع کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے ہر اشخاص کے درمیان 3فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ شادی بیاہ کی تقریبات کااس عرصہ میں نہیں ہوں گی ۔ مریض شخص کی ٹریٹمنٹ کیلئے ایک گاڑی پر ایک اٹینڈنٹ کی اجازت ہوگی ۔ ضروری سامان خریدنے کیلئے فیملی کا ایک ممبر باہر جائے گا جبکہ معذور افراد کے ساتھ اضافی طور پر ڈرائیور جانے کی اجازت ہوگی ، میڈیا کے لوگ لاک ڈائون کے حوالہ سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے کوریج کریں گے اس کے علاوہ گروسری شاپ مچھلی ، گوشت ، سبزیات ، ایل بی جی دیگر بیکرز ، میڈیکل سٹور اور ڈیری کی دوکانات شام 5بجے تک کھلی رہیں گی ۔ لاک ڈائون کے بعد شہر کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس تعینات پولیس و عسکری حکام کی پیٹرولنگ محکمہ صحت ٹریفک پولیس ، تمام ضلعی اداروں کے نمائندگان سکرینگ کے عمل میں مصروف ہیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ عبدالحمید کیانی نے موجودہ ہیلتھ ایمرجنسی کے باعث ضلع بھر میں مجسٹریٹ صاحبان کو دوران لاک ڈائون امن و امان بحال رکھنے کی خاطر تعینات کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد فاروق شیخ ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر اور اور محمد الطاف نائب تحصیلدار باغ کو باغ میں یاسر بخاری تحصیلدار دھیر کورٹ کو مجسٹریٹ ، گجر کوہالہ سردار ایاز علی نائب تحصیلدار دھیر کورٹ ، محمد سبیل منہا س تحصیلدار ہاڑی گہل اور شجاع آباد ، اصغرکیانی نائب تحصیلدار ہاڑی گہل کو ارجہ میں اور صداقت راٹھور نائب تحصیلدار ریڑھ کوڈپٹی مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے ۔
اطلاع

Exit mobile version