Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لیپہ،کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے صدقہ خیرات کاسلسلہ جاری

لیپہ(بیورورپورٹ)لیپہ تحصیل انتظامیہ ان ایکشن مکمل لاک ڈاون آر ایچ سی کا عملہ متحرک فضایں خاموش بازار گلیاں سنسان عوام کی جانب سے کرونا کے خاتمے کی دعایں صدقات خیرات کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ بھر کے تجارتی بازاروں سمیت ٹریفک کا لاک ڈاون کیا گیا ہے تحصیل انتظامیہ ان ایکشن ہجوم کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کا گشت جاری ہے ہوٹل کیفے بکڈپوز شوز شاپز فیبرکس باربز وغیرہ کی دوکانیں مکمل بند ہو کا عالم جبکہ آر ایچ سی کا عملہ بھی متحرک ہے ایف ایم اُو ناہیدہ عالم ہمراہ ٹیم کرونا وائرس کے پھیلاواور حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں نو مارچ آر ایچ سی لیپہ سے شروع ہونے والی آگہائی مہم کو وادی لیپہ کے گھر گھر پہنچانے کے لیے بغیر بھیڑ اکٹھا کیے لوگوں میں شعور کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اُجاگرکرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں وادی لیپہ کی عوام نے کرونا کو شکست دینے کے لیے کمر کس لی ہے بیرون ممالک اور اندرون پاکستان سے آئے افراد کی وجہ سے جو مایوسی کا عالم عوام میں پایا جا رہا تھا ایف ایم اُو نے بغیر کیٹس طبعی معائنہ کیا جو نیگیٹیو تھے تین ہفتے کے مکمل لاک ڈاون کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے کیری گاڑیاں کار موٹر سائیکلز جو کرایا لے کر بندے ڈراپ کرنے کا نیا کاروبار جمائے ہوئے ہیں سخت چیکنگ اور پیدل راستوں پر گہری نگاہ رکھنا نوٹیفکیشن کے مطابق وقت کی ضرورت بن گیا ہے
صدقہ خیرات

Exit mobile version