Site icon روزنامہ کشمیر لنک

(کوروناسے ملکرلڑناہوگا)عوام حکومتی اقدامات پر عمل کرکے اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں،مشتاق منہاس

طبی آلات درآمدکرنے کے لیے فنڈزکی ضرورت ہوگی،عوام دل کھول کرعطیات دیں،بروقت اقدامات سے آزادکشمیرمحفوظ ہے
کوروناکے حوالے سے افراتفری نہ پھیلائی جائے،سوشل میڈیاپرکوئی بھی موادبغیرتصدیق کے شیئرکرنے سے گریزکریں،وزیراطلاعات
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اس طرح ہم سب ملکرکورونا کامقابلہ کر سکتے ہیں۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم کے کرونا کمبیٹ فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں کیونکہ اس آفت سے نمٹنے کے لیے طبی آلات درآمد کرنے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے بروقت اقدامات کی وجہ سے آزادکشمیر اللہ پاک کے فضل سے اس سے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں 31 مئی تک چھٹیوں میں توسیع دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ان سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا افراتفری نہ پھلائیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر کوئی چیز تصدیق کے بغیرشیئر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری ذمہ داری کا ثبوت دے ذخیرہ اندوزی نہ کریں بلکہ اپنے علاقے اور کمیونٹی کیلیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ ہم سب مل جل کر کرونا کو شکست دے سکیں۔
مشتاق منہاس

Exit mobile version