Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کورونا کیا ہے ، شاہد خاقان عباسی

کیا جب لوگ بیمار ہوجائیں گے تو آپ ایکشن لیں گے ؟پھر تو کوئی فائدہ نہیں
وائرس پورے ملک میں پھیل گیا ، اب اس پر رونے دھونے کا وقت نہیں:سابق وزیراعظم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک میں سب سے بڑا فقدان قیادت کاہے ، قیادت ختم ہو چکی ہے اور ہمارے جو حکمران ہیں انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ کورونا کیا ہے اور نہ ہی وہ عوام کو بتانے کے قابل ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں ، کیا جب لوگ بیمار ہوجائیں گے پھر آپ ایکشن لیں گے پھر تو کوئی فائدہ نہیں ، حکومت اور اپوزیشن بیٹھے اور کورونا وائرس کے معاملہ کا حل سیاستدان ہی دیں گے۔ وزیر اعظم نے ایک بات بھی ملک کو جوڑنے کی نہیں کی کہ ہم اپوزیشن کو بٹھائیں گے اور مشورہ کریں گے ،اگر حکومت ایران سے آنے والے 5 ہزار افراد کو مینج نہیں کر سکتی تو 22کروڑ کو کیسے مینج کر ے گی ۔ آج کوروناوائرس پورے ملک میں پھیل گیا ، اب اس پر رونے دھونے کا وقت نہیں ہے آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سب سے خوفنا ک بات یہ ہے کہ آج حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے اور نہ وہ بتاسکے ہیں کہ وہ اس معاملہ کو مینج کیسے کریں گے۔ بڑی عجیب بات ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات بھی ہو سکتی ہے کہ وزیر اعظم نے خود مان لیا کہ کوروناوائرس کا معاملہ تفتان سے آیا ۔ان خیالات کا اظہار شاہد انہوں نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج بہت ہی ناکافی ہے ، گندم خریدنے کیلئے 280 ارب کا اعلان کیا گیا ہے جو ویسے بھی ہر سال خرچ کئے جاتے ہیں، 100ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی بات کی گئی ، یہ بھی لوگوں کا پیسہ ہے آپ نے دینا ہی دینا ہے، وزیر اعظم نے سال کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ ریفنڈ کا سارا پیسا ادا کردیں گے تاہم ایسا نہیں ہوا، 200ارب روپے مزدوروں کے لئے اعلان کیا گیا ہے، یہ کیسے ہو گا،کب ہو گا، کتنی قسطوں میں ہو گا، کس کو دیا جائے گا، کونسی لیبر کو آپ دیں گے۔
شاہدخاقان

Exit mobile version