Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی،ڈالر3روپے مہنگا

100 انڈیکس 1270پوائنٹس کمی سے 27294پر آگیا جس کے بعد سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کو 2 گھنٹے کے لئے روک دیا گیا
ڈالر 159روپے سے بڑھ کر 162روپے کا ہو گیا ،کورونا وائرس کے اثرات دن بڑھنے لگے،صورت حال سنگینی کی طرف گامزن
کراچی ( نیوزایجنسیاں)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو کر 162کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ دو روز میں ڈالرانٹربینک مارکیٹ میں تین روپے 33پیسے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ یا اور100 انڈیکس 1270پوائنٹس کمی سے 27294پر آگیا جس کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کو دو گھنٹے کے لئے روک دیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100انڈیکس میں 2000سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور اسٹاک ایکس چینج میںکاروبار دو گھنٹے کے لئے بند بھی کر دیا گیا تھا۔کورونا وائرس کے اثرات دن بڑھنے لگے،صورت حال سنگینی کی طرف گامزن ہے۔
سٹاک ایکسچینج

Exit mobile version