گھر میں موجود 60 سال سے زائد عمر افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے:وزیرسائنس وٹیکنالوجی
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم گھر میں موجود 60 سال سے زائد عمر افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے پتہ چلا کہ سینی ٹائزر نہیں مل رہے، ابتدائی طور پر ہم 800 سینی ٹائزر بنارہے تھے تاہم اب آٹھ ہزار روزانہ بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آٹھ ہزار والی کٹ 2000 کی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وینٹی لیٹرز کی تیاری پر کام کررہی ہے جبکہ کورونا کی ویکسین بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے، کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے جن میں چار مریض میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد لندن سے وطن واپس آئے تھے۔
فوادچودھری