میرشکیل الرحمن نے رضاکارانہ خودکوپیش کیا،جوڈیشل ریمانڈدیاجائے،وکیل کی استدعا
لاہور (نمائندہ کشمیرلنک)لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو سات اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالہ کر دیا۔ نیب لاہور نے 34سال پرانے پراپرٹی کیس میں میرشکیل الرحمان کو 12مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نیب حکام نے میرشکیل الرحمان کو لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت میر شکیل الرحمان کی جانب سے خواجہ امجد پرویز بطور وکیل پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کئی گھنٹے جاری رہی اور دو دفعہ دوران سماعت وقفہ بھی کیا گیا اور اس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ۔ دوران سماعت امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ان کے مئوکل تمام ریکارڈنیب کو فراہم کر چکے ہیں ، جب بھی نیب نے انہیں طلب کیا وہ پیش ہوئے۔
میرشکیل الرحمن