Site icon روزنامہ کشمیر لنک

”لاک ڈائون کے بعد آزادکشمیرمیں 239افرادداخل ہوئے”

یوکے سے 6افراد ، عمرہ زائرین 18، دیگر ممالک سے 215افراد داخل ہوئے،مقامی سطح پر364افرادکی سکریننگ کی گئی
مظفرآباد 12، نیلم 13، راولاکوٹ 15، باغ 1 ، سدھنوتی 35، حویلی 7، میرپور 118، کوٹلی 65،بھمبر کے 98افراد شامل
مظفرآباد( خصوصی خبرنگار )حکومتی لاک ڈائون کے فیصلہ کے بعد اب تک آزاد کشمیر میںمختلف انٹری پوائنٹس سے کل 239افراد داخل ہوئے جن میںیوکے سے 6افراد ، عمرہ زائرین 18اور دیگر ممالک سے 215افراد داخل ہوئے ۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھر میں مقامی سطح پر 364افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں ضلع مظفرآباد میں 12، ضلع نیلم میں 13، ضلع راولاکوٹ میں 15، ضلع باغ 1 ، ضلع سدھنوتی میں 35، ضلع حویلی میں 7، ضلع میرپور میں 118، ضلع کوٹلی میں 65اور ضلع بھمبر میں 98افراد شامل ہیں ۔
لاک ڈائون

Exit mobile version