Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوئٹہ، لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 150 دکانیں سیل

27افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی،انتظامیہ
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں کوروناوائرس کے تدارک کے پیش نظر دوسرے روز بھی شہر بھر میں لاک ڈائون رہا اور تمام شاپنگ مالز، کاروباری و تجاری مراکز و مارکیٹیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل رہی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی ، شہر میں لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر جبکہ مختلف علاقوں میں دودھ، تندور، میڈیکل اسٹورز، کریانے کی دکانیں کھلی رہیں۔کوئٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دکانیں سیل

Exit mobile version