Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرپور:لاک ڈائون پرمکمل عملدرآمدکے لیے اقدامات کا فیصلہ

کمشنرآفس میں اہم اجلاس،پاک آرمی کے کمانڈر،ایس ایس پی اوردیگرنے شرکت کی
میرپور ( بیورورپورٹ )کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر کی ہدایات پر لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد کے سلسلہ میں کمشنر آفس میں آرمی حکام اور انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاک آرمی کے کمانڈر ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ،اے ڈی سی جی راجہ قیصر اورنگزیب ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین ، ایم ایس ڈاکٹر فارو احمد نور ، اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی ، اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع میرپور میں ہونے والے انتظامات و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور لاک ڈائون پر سوفیصد عمل درآمد کی ہدایات دی گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ ، پولیس اور صحت عامہ کے جملہ ادارے ٹیم ورک کے تحت فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں پاک آرمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کر رہی ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کسی ادارے کو مشکلات ہیں تو ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین نے قرنطینہ سنٹر اور آئیسولیشن وارڈ کے حوالے سے تفصیلات بتائی۔
فیصلہ

Exit mobile version