بھارتی فوج نے چیتر،بیس گالہ،گوجرموہڑہ،ٹائیں اورملحقہ علاقوں کوگولہ باری سے نشانہ بنایا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کورونا وائرس سے نجات کیلئے لوگ گھروں کی چھتوں پراذان دے رہے تھے ،اللہ اکبر کی فضاؤں کے باعث دشمن بوکھلاگیا
کھو ئی رٹہ( نمائندگان کشمیرلنک) بھارت جارحیت سے باز نہ آیا،کھوئی رٹہ سیکٹرمیں فائرنگ کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز کھوئی رٹہ ایل او سی کے سرحدی علاقہ چیتر، بیس گالہ، گوجر موٹرہ، ٹائیں، کینٹھی میں بھارتی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس سے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ،بھارتی افواج نے رات کو اس وقت فائرنگ اورگولہ باری شروع کی جب آزاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں کرونا کے موذی وباسے نجات کے لیے ملک بھر کی طررح رات کو لوگوں نے اپنے مکان کی چھتوں پر کھڑے ہو کر اذان دی اور دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ کرونا کی بیماری سے پوری دنیا کے انسانوں کو محفوظ فرمائے۔ فضاء میں گونجتی اللہ اکبر کی صدا سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور نہتے معصوم لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا افواج پاکستان نے اسی کی زبان میں زبردست جواب دیا اور ہٹ نشانے لگا کر بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا۔
فائرنگ