اسلام آباد( آن لائن ) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کو وہ ہر لمحہ ملکی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ادریس نے ایک ٹویٹ میں نوٹیفیکیشن جاری کر کے ان کی تقرری کی تصدیق کی ہے کہ ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کو فوکل پرسن کورونا مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جب کہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہی اور ان کا پیغام بھی درست طریقے سے نہیں پہنچایا جا رہا۔ اسی سلسلے میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کو وہ ہر لمحہ ملکی صورتحال سے ا?گاہ رکھیں گے اور ان کی رہنمائی بھی کریں گے۔
فیصل سلطان