کورونا وائرس کی وبانے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا، حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(نمائندہ کشمیرلنک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی پیکیج سے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف ملے گا، کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبانے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب طبقے کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث حالات میں مزدور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔
عثمان بزدار