یہ سیاست کاوقت نہیں،وزیراعظم آزادکشمیراین جی اوزکے ساتھ تال میل یقینی بنائیں
شادی ہالز،یونیورسٹی کیمپس،ہاسٹلزکوابھی سے قرنطینہ سنٹرزکیلئے تیارکیاجائے،قائدایم سی
مظفرآباد(خصوصی خبرنگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سیاسی وسماجی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان بھر اور آزادکشمیر میں حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کریں۔باقی علاقوں کی نسبت آزادکشمیر میں خاص طور پر اللہ کا شکر ہے کہ سیاسی اور سماجی تال میل بہت بہتر ہے۔میں کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔اس وقت کوئی جماعت یا علاقائی گروہی سیاست نہیں ہے بلکہ تمام لوگ مل کرحکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ہماری وزیراعظم آزادکشمیر اور حکومت آزادکشمیر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایک تو یہ ہے کہ وہ بہت موثر این جی اوز کے ساتھ جلد ازجلد تال میل کریں ۔سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ کانفرنس مشکل ہے یا کوئی دقت ہو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ جو این جی اوز اس وقت فیلڈ میں ہیں مثلا اخوت ہے ،چوہدری اختر کا جو کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ ہے ،سالانی ٹرسٹ اس طرح باقی این جی اوز ہیں یہ لوگ جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں سے زیادہ سے زیادہ این جی اوز کے ساتھ تال میل کی کوشش کریںتا کہ یہ ڈونر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں انہوں نے زلزلے کے اندر بھی کام کیا ہے اور مقامی این جی اوز کو بھی آن بولڈ کرنے کی کوشش کریں۔دوسرا تمام ضلعی ،تحصیل ،سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور یونین کونسل جتنی بڑے تعلیمی ادارے ہیں ،جتنے بڑے شادی ہال ہیں،جتنے بڑے یونی ورسٹی کیمپسسز ہیں،جتنی بڑے سرکاری و پرائیویٹ ہاسٹلز ہیںجتنے بڑے پلازے ہیںان سب کو قرنطینہ کے لیے ابھی سے تیار کرنا چاہیے۔اس کے لیے این جی اوز سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ اس معاملے میں ہماری مددکریں۔چوہدری اختر نے ڈڈیال میں،بھمبرمیں،میرپور میں قرنطینہ اور باغ تک قرنطینہ سنٹر اور وینٹی لیٹر فراہم کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔اسی طرح باقی این جی اوز کے ساتھ بھی تال میل کریں۔اس معاملہ پر جلد جس طرح گلائوز کی فراہمی ،ماسک اور سینٹی ٹائزر اور حفاظتی کٹس ،ڈاکٹر کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے تعاون کریں اور آپس میں باہمی تعاون کریں۔میں ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر وزیراعظم آزاکشمیر کوئی بھی اپیل کریں تو اس پر فوری عمل کریں ۔
سردارعتیق