Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شعبہ صحت ماضی کے حکمرانوں کی ترجیح نہیں تھا:فردوس عاشق

ماضی میں صرف تختیاں لگائی گئیں،حقائق بیان کرنے پراپوزیشن سیخ پاہوجاتی ہے:ٹویٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے صرف ناموں کی تختیاں لگائیں، حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی۔ صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبہ کی مظبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔ کرونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے انشا اللہ اس پر قابو پائیں گے۔
فردوس عاشق

Exit mobile version