جہلم(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کابینہ نے واضع ہدایت کی ہے کہ کورونا کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض، لیکن ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کورونا کا مریض کوئی مجرم ہے۔ زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشا ہے؟۔
فواد چوہدری