Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ڈومِسائل قانون سے آبادی کا تناسب تبدیل ہوگا، حریت کانفرنس

کورونا وائرس کی آڑ میں ڈومِسائل تبدیل کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، عبداللہ گیلانی
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آرڑ میں بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر ڈومِسائل قانون تبدیل کردیا ہے۔ڈومِسائل قانون تبدیلی سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہوگا۔کورونا وائرس کی آرڑ میں ڈومِسائل تبدیل کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ اپنے بیان میںانھوں نے کہا کہ پندرہ سال سے تعائنات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکاری ملازمین کو شہریت کا حق دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں سات سال سے زیر تعلیم بھارتی سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھی شہریت کا حق دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات دینے والے بھارتی طلبا بھی ڈومِسائل کے حق دار ہونگے۔عبداللہ گیلانی نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے لڑھ رہی ہے بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق غصب کررہی ہے۔ڈومِسائل قانون تبدیلی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے
حریت کانفرنس

Exit mobile version