ممبراسمبلی کا قرنطنیہ سینٹرچک بنجوسہ کا تفصیلی دورہ، بریگیڈیئر حسن ابراہیم ،کمشنر پونچھ ڈوثیرن اور دیگر انتظامی افسران کی بریفنگ
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے ہنگامی طور پر راولاکوٹ سی ایم ایچ,ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولاکوٹ میں قائم قرنطنیہ سنٹرز چک بنجوسہ کا تفصیلی دورہ کیا۔اور انتظامات کا جائزہ لیا۔کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈیئر حسن ابراہیم خان،کمشنر پونچھ ڈوثیرن حمید مغل اور دیگر انتظامی افسران نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو فراہم کی گئیں اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پرممبر قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا۔ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے انتظامات کو سراہااور اس بات پر زور دیا کہ اس وباء سے بچاؤ اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں اس میں سب کی بھلائی ہے۔مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہمہ وقت عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے حکومت کی طرف سے مستحق افراد کی مالی امداد کے سروے کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ سروے ٹیم میرٹ اور استحقاق کے مطابق اس عمل کو پورا کریں۔ضلع پونچھ میں سرکاری آٹے کی قلت کے حوالے سے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ سرکاری آٹے کی قلت کو پورا کیا جائے تاکہ عام آدمی کو سرکاری آٹا آسانی سے دستیاب ہو سکے۔
حسن ابراہیم