کوروناسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرکونظراندازکرکے تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکی گئی تھیں
چڑہوئی(تحصیل رپورٹر)چند روز پہلے تحصیل چڑہوئی کے مختلف سرکاری محکموں کے 5ملازمین کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پکنک منا کر تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد کشمیر لنک کی خبر پراسسٹنٹ کمشنر فیض عالم نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے 5 سرکاری ملازمین محکمہ برقیات کے شمشاد یونس اوررمیز ظریف،محکمہ صحت کے ڈاکٹر محمد شاہد،محکمہ تعلیم کے شمریز ادریس اور محکمہ بلدیہ کے سینٹری ورکر شوکت مغل کا ریکارڈ طلب کر کے ان کیخلاف انکوائری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق خبر شائع ہونے پر ان ملازمین میں کھلبلی مچ گئی جس پر انہوں نے کسی بھی انتظامی کارروائی سے بچنے سے قبل ہی سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی تک سیاسی سفارش اور اثرو رسوخ استعمال کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی فیض عالم نے کسی بھی سیاسی دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے ان ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔
انکوائری