Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شہباز شریف کا موقف ، بیانیہ بدلتا رہتا ہے،فردوس عاشق

اپوزیشن کامساجد کھلنے پر اعتراض لیکن پارلیمنٹ کھولنے کیلئے بڑے بیتاب ہے
اسلام آباد ( آن لائن ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہیشہباز شریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، کہ شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ وہ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بیتاب ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ سماجی فاصلوں پر اصرار کرتے ہیں تو دوسری جانب سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ شہباز شریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، وہ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بیتاب ہیں۔ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے۔ حکومت کو اعتراض نہیں لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔
فردوس عاشق

Exit mobile version