Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر میںکورونا وائرس کے مزید16 کیسز، تعداد581تک پہنچ گئی

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور گذشتہ روز بھی اس میں کوئی ٹھہرائو نظر نہیں آیا۔مزید 16کیس مثبت کیسزآئے جسکے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد581ہوگئی ہے۔ان میں سے 524کا تعلق کشمیر اور58کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ نئے 16 مریضوں میں سے 9کا تعلق اننت ناگ، 4کا بڈگام، ایک کولگام،ایک بارہمولہ اور ایک کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابھی تک جموں کشمیر میں 8افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں قائم لیبارٹری میں گذشتہ روز10افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ میڈیکل کالج سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے بتایا کے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل 410نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں400منفی قرار دئے گئے اور10کی رپورٹ مثبت آئی، جن میںاننت ناگ کے 9اور سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک مریض شامل ہے۔ اننت ناگ میں مثبت قرار دئے گئے9مشتبہ مریضوں میں سے6کا تعلق کھرپورہ لارنو سے ہے جبکہ 3کا تعلق شانگس اننت ناگ سے ہے۔ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ ابھی بھی 190نمونے زیر تشخیص ہیںجبکہ بدھ کو مزید 550 موصول ہوئے ۔ ڈاکٹر سلیم نے کہا 3مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا اور اب مشتبہ مریضوں کی تعداد18ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا آئیسولیشن وارڈ میں 2مریض زیر علاج ہیں جبکہ 3مریضوں کی 24گھنٹوں میں 2رپورٹیں منفی آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں مریضوں کو آئندہ 3دنوں کے اندر اندر گھر روانہ کردیا جائے گا۔ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں گذشتہ روز730 نمونوں کی جانچ کی گئی ،جن میں سے 6کی رپورٹ مثبت آئی ۔ سکمزمیڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا 730نمونوں کی تشخیص ہوئی ، ان میں سے6مثبت جبکہ724کی رپورٹ منفی آئی۔ انہوں نے کہا 6مریضوں میں سے 4کا تعلق بڈگام، ایک 46سالہ کانلی باغ بارہمولہ اور ایک 65سالہ خاتون کا تعلق ہاوورہ کولگام سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت قرار دئے گئے 6مریضوں میں سے کسی نے کوئی سفر نہیں کیا بلکہ یہ کورونا وائرس مریضوں کے رابطے میں آئے تھے۔ سکمز کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل414مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا ہے جن میں سے364مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ45مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ آئیسولیشن وارڈوں میں ابھی بھی4مریض زیر علاج ہیں۔ ابتک لیبارٹری میں کل8241نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے7796کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ335مریضوں کی رپورٹ قرار دی گئے ہیں ۔ حکومت نے کہا ہے کہ اب تک 68,846افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں 6,440 افراد کو ہوم کورنٹین اور244 افراد کو ہسپتال کورنٹین اور381کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 8,663 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔53,110افرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 18,450ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 29اپریل 2020 کی شام تک 17,869نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔اِس دوران 16مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کا جموں صوبے اور 11کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔ علاوہ ازیں پلوامہ ضلع میں 24روز کے ٹھہرائو کے بعد2نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے مزید 9 دیہات کو ریڈزون اور انکے ملحقہ علاقوں کو بفر زونوں کے دائرے میں لایا ہے۔ ضلع میں ریڈ زون علاقوں کی تعداداب7سے بڑھ کر 16تک پہنچ گئی ہے ۔انتظامیہ نے انڈسٹرئل کمپلیکس لاسی پورہ کے ایک بڑی حصے کو بھی ریڈ زون قرار دیا ہے۔

Exit mobile version