لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہو گی، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا جس میں ، لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہو گی۔ وفاقی کابینہ کا پانچ نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا ہے وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی، وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔ کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بات کرے گی۔ وفاقی کابینہ کا پانچ نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی۔ 61 فوڈ نان فوڈ ا شیاء کولازمی سرٹیفکیشن مارک سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں دستیاب نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل، دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی۔
ایجنڈا جاری
Load/Hide Comments