ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 13 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 815 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 38088 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 255 اور پنجاب میں 234 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 30، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آج بروز جمعہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 928 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 870 کیسز 12 ہلاکتیں، اسلام آباد44 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے مزید 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔