Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی پولیس کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور پلوامہ کے اضلاع میں مظاہرین آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے حسن پورہ تویلا میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو کابے دریغ استعمال کیا ۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران پابندیوں کو توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف مظاہرے کئے ۔قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوںکو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کے خلاف ضلع پلوامہ کے علاقوںراہ مو اور مران میں بھی زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ نماز جمعہ کی ادا ئیگی سے روکنے کے خلاف راہ مو میں لوگوںنے سڑکوںپرنکل کر مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک بھارت مخالف مظاہروںکا سلسلہ جاری تھا۔
ادھرضلع بڈگام کے علاقے ناگام چاڈورامیں واقع قرنطینہ مرکز میں بھارتی پولیس نے ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ہسپتال میں داخل 19سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانا ہے ۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔KMS-09/Y

Exit mobile version